ہمیں ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جہاں بلاخوف و خطر صحافت کی جاسکے: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن ان صحافیوں کے نام جنہوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوائیں۔
آزادیِ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ان صحافیوں کے نام جنہوں نے صحافت میں سچ کی تلاش کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں جیسے غزہ اور فلسطین میں اپنی خدمات جاری رکھیں اور ان کے فرض سے لگاؤ نے ہم سب کو متاثر کیا۔
صدرِ مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں آزادیِ اظہار رائے کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، تاہم اس کے ساتھ کچھ پابندیاں بھی ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کا معاشرے میں ڈائیلاگ، معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی معاملات میں کردار ادا کرنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس کے علاوہ کرپشن، بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے میں میڈیا نے کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کےلیے کئی اقدامات کیے ہیں، لیکن اس حوالے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے اصرار کیا ہے کہ ہمیں اس وقت ایسے معاشرے کی تشکیل کی ضرورت ہے جہاں صحافی بلا خوف و خطر، بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض کی ادائیگی کرسکیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی زرداری
پڑھیں:
شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-5