صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کےلئے درخواست جمع کروا دی ،علیمہ خان کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کا ریٹارڈ افسر کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹس، انکوائری کے احکامات
صوبائی ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی اور تقرری کی مکمل چھان بین کیلئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر کی تقرری سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں اور عوامی تحفظات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مراد محمد مری نامی ریٹائرڈ افسر کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج دیئے جانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ نے اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی گئی اور تقرری کی مکمل چھان بین کے لئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے۔ انکوائری ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مراد محمد مری کی تقرری سے متعلق 29 جولائی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حکم نامہ کالعدم قرار دیا جا چکا ہے اور تمام متعلقہ اداروں و افسران کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔