اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع ٹنڈو اللہ یار کے چاکر-1 ایکسپلوریٹری ویل سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دریافت ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل (جی ایچ پی ایل) کا حصہ 5 فیصد ہے۔

چاکر-1 کنواں 2 جون 2025ء کو ٹی اے وائی ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ایکسپلورٹری کنویں کے طور پر کھودا گیا اور اسے لوئر گروفارمیشن کے اپر شیل تک 1,926 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ وائر لائن لاگز اور ریزروائر ایویلیوایشن سروسز (آر ای ایس) لاگ کی تشریح کی بنیاد پر سینڈ-بی زون میں ڈرل سٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کیا گیا جس کے بعد الیکٹریکل سبمرسبل پمپ (ای ایس پی) کے ذریعے ٹیسٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

کنویں سے 32/64''چوک پر 400 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کے ساتھ یومیہ 275 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔ مزید برآں آر ای ایس کے ذریعے کی گئی فارمیشن ٹیسٹنگ کے دوران لوئر رنیکوٹ فارمیشن میں بھی تیل کی موجودگی کے شواہد ملے۔ اس کے ہائیڈروکاربن پوٹینشل کو مزید جانچنے کے لیے ایک دوسرا DST/ESP ٹیسٹ اس وقت جاری ہے۔یہ ٹی اے وائی لائسنس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور اس کے پارٹنر کی 13ویں کامیاب دریافت ہے جو علاقے میں تیل و گیس کے مزید امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور اس شعبے میں خود کفالت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے او جی ڈی سی ایل تیل کی

پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے ایک اہم موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوص نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • ‘حق دو بلوچستان’ تحریک: حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار سے تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت
  •  سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت
  • او جی ڈی سی ایل کو سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت
  • شہید اسماعیل ھنیہ کے خون نے جنگ آزادی کو نئی جلا بخشی، لبنان میں ایرانی سفارتخانہ
  • ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
  • پنجاب: مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری