بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں: صدر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیرت کے نام پر قتل کی روکتھام کیلئے اقدامات کرینگے، ترجمان حکومت بلوچستان
اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔