Express News:
2025-11-03@07:09:03 GMT

سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

کراچی:

جولائی 2025 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 30.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر 3.997 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جبکہ جولائی 2024 میں 3.071 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 کے دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 2.

988 ملین ٹن رہی، یہ حجم جولائی 2024 کے 2.524 ملین ٹن کے مقابلے میں 18.40 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2025کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی زبردست 84.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو جولائی 2024 میں 0.547 ملین ٹن کی ایکسپورٹ سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 1.008 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔

جولائی 2025 میں شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں نے 2.650 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کی، جو جولائی 2024 کے 2.253 ملین ٹن کے مقابلے میں 17.61 فیصد زیادہ ہے، جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 کے دوران 1.35 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 0.818 ملین ٹن کے مقابلے میں 64.64 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 میں مقامی مارکیٹ میں 2.419 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 2.154 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.26 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے جولائی 2025 کے دوران مقامی مارکیٹ میں 569,954 ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے 369,557 ٹن کے مقابلے میں 54.23 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی برآمدات میں 133.96 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، جو جولائی 2024 میں 99,020 ٹن سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 231,665 ٹن ہو گئیں، اسی طرح، جنوبی علاقوں سے برآمدات میں بھی 73.22 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی 2024 میں 448,242 ٹن سے بڑھ کر جولائی 2025 میں 776,459 ٹن ہوگئیں۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں خراب موسمی حالات کے باوجود سیمنٹ انڈسٹری کے لیے نیا مالی سال مثبت انداز میں شروع ہوا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کے ساتھ سیمنٹ انڈسٹری میں بھی مثبت رفتار دیکھی جائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملین ٹن کے مقابلے میں جولائی 2025 کے دوران ٹن سیمنٹ فروخت کی جو جولائی 2024 کے سیمنٹ کی فروخت جولائی 2024 میں جولائی 2025 میں ملین ٹن سیمنٹ فیکٹریوں نے فیصد اضافہ فیصد زیادہ

پڑھیں:

اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کیلئے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو جلد نافذالعمل ہوسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نان فائلرز سے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مجوزہ اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے، تاہم اس سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس سے عام شہریوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز حکومت کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پیش کی گئی ہیں، کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر اپنے محصولات کے ہدف سے پیچھے رہا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہدف 3083 ارب روپے تھا، تاہم ایف بی آر صرف 2885 ارب روپے جمع کر سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا، یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کیا گیا، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • 2025 میں ریکارڈ 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ،وزیراعظم کی ایف بی آر حکام کی ستائش
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ، مجموعی قرض 84 ہزار ارب ہوگیا
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟