سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی تھی، اور جب علی امین گنڈاپور یہ آفر لے کر گئے تو عمران خان نے ان پر جوتی اٹھا لی تھی۔

سہیل وڑائچ نے معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو دیا ہے، جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آئے ہیں۔

سینئرصحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا خصوصی انٹرویو
اتوار کی دوپہر 12 بجے ہمارے یوٹیوب چینل پر

????’’عمران خان کو 100فیصد آفر کی گئی تھی‘

????’’آفر لانے پر عمران خان نے گنڈاپور پر جوتی اُٹھالی تھی‘‘

????’’عمران خان کی سیاست میں بڑی غلطی بشریٰ بی بی کے آنے سے ہوئی’’

????’’علیمہ خان… pic.

twitter.com/MB4qf5eCmO

— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) August 2, 2025

سہیل وڑائچ نے کہاکہ عمران خان کو کہا گیا تھا کہ آپ بنی گالہ شفٹ ہو جائیں اور اس سسٹم کو چلنے دیں، لیکن وہ نہیں مانے، اب جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے یہ حکومت چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست میں سب سے بڑی غلطی اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے آنے سے ہوئی۔

ملک ریاض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ بننے کی نوبت ہی پیش نہیں آئی، اس کے بغیر ہی معاملات طے ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سہیل وڑائچ کا شمار ملک کے نامور صحافیوں میں ہوتا ہے اور ان کے پاس اندر کی خبریں ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکشاف بشریٰ بی بی بنی گالہ پی ٹی آئی ڈیل علی امین گنڈاپور عمران خان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکشاف بنی گالہ پی ٹی ا ئی ڈیل علی امین گنڈاپور وی نیوز سہیل وڑائچ خان کو

پڑھیں:

آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا

ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے، سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر