پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور:پنجاب میں بے گھر افراد کے لیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے فلاحی اقدامات کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے اپنی زمین، اپنا گھر منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.
یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے مثالی فلاحی پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جب کہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضے بھی دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرض کی واپسی کے لیے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جب کہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام میرے دل کے قریب ہے اور قائد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہو۔ نواز شریف لوگوں کے گھر بنتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی کی حکومتیں دہائیوں میں بھی اتنے گھر نہیں بنا سکیں جتنے گھروں کی بنیاد موجودہ حکومت نے صرف 6 ماہ میں رکھی ہے۔
قبل ازیں پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 33,500 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر 36 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اس تاریخی فلاحی اقدام پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منصوبے کے اپنی زمین نواز شریف اپنا گھر انہوں نے بے گھر کے لیے
پڑھیں:
مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں۔
لندن میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کر رہی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پر مبنی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کے لیے ہے۔