بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بند کردیے گئے۔

بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئے

اس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ سچویشن روم کے اینکر مبشر ہاشمی، اداکار فواد خان اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے.

اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینل ’’جیو نیوز‘‘ جیو گروپ کے دو مزید چینلز ’’ہنسنا منع ہے‘‘ اور ’’جیو سوپر‘‘ کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔

ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فن کاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند بند کردیے گئے

پڑھیں:

بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

کراچی:

بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں۔

بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوبرز، نیوز چینلز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بند کرنے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے۔  

جن اداکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک ہوئے ان میں

اداکارہ ماہرہ خان

اداکارہ ہانیہ عامر

اداکارہ سجل علی

گلوکار و اداکار علی ظفر  سمیت دیگر شامل ہیں۔

بھارتی صارفین جب ان اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو اُن کے پاس پیغام " اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا ہے۔"

اس سے قبل بھارت نے وزارت اطلاعات و نشریات سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا تھا۔

بلاک کیے گئے میڈیا چینلز کے علاوہ سابق کرکٹر شعیب اختر، باسط علی اور راشد لطیف سمیت دیگر انفرادی تخلیق کار بھی شامل تھے۔  

ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے یہ اقدام "قومی سلامتی" کے نام پر کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی میڈیا نے اسے "اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی" قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی مواد کو مسلسل بلاک کیے جانے کے رجحان پر تنقید بھی بڑھ رہی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • جیو نیوز کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے
  • بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند
  • سچ سے لرز جانے والی مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے
  • بھارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کردی
  • میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام
  • بھارت کی بوکھلاہٹ: وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
  • بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
  • یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے
  • بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک