پاکستانی عوام متحد، تمام اقلیتیں مسلح افواج کیساتھ ہیں: کھیئل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کھیئل داس کوہستانی — فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام متحد ہیں، وطنِ عزیز کے لیے ہندو، مسیحی، سکھ سمیت تمام اقلیتیں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بند گلی میں کھڑے ہیں، پاکستان کی پیشکش کا جواب نہیں دے رہے۔ بھارت کے اندر بھی مودی کےخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں ہی پلواما ہوا، اب یہ پہلگام کا واقعہ، یہ سب بی جے پی کی حکومت میں کیوں ہوتا ہے؟
کراچی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم.
ان کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کو پاکستان اور مسلمانوں سے جوڑنا قابلِ مذمت ہے۔ مودی اقلیتوں کے دشمن ہیں، چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کونشانہ بنایا جائے۔
کھیئل داس کوہستانی نے سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا مودی کی کابینہ میں کوئی مسلمان وزیر ہے؟ کیا مودی نے بھارت میں سکھوں کو عزت دی ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام متحد ہیں، وطنِ عزیز کےلیے ہندو، مسیحی، سکھ سمیت تمام اقلیتیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھیئل داس کوہستانی
پڑھیں:
سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سیاچن سے لے بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے مکمل تیار ہیں، بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی قوم اور افواج پاکستان تیار ہیں،کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔
پاک فوج کے جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل تیار ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بات مادر وطن کے دفاع کی ہو تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بحیرہ عرب بھارت پاک فوج پہلگام سیاچن علاقائی سالمیت فالس فلیگ آپریشن مسلح افواج