اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا ہندو دھرم دوسرے مذہب کا احترام کرنا سکھاتا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈراما فلاپ ہو گیا ہے، مودی نے ہمیشہ انتخابات میں مذہب کو نشانہ بنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا پاکستان کی تمام اقلیتیں اپنی افواج کے لیے دعا کرتی ہیں، جنونی مودی کو شکست دیں گے، اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان نے ناصرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت نے بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے چند ہی گھنٹوں میں الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔
عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کھیئل داس کوہستانی
پڑھیں:
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔