پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے اس صورت حال میں نقصان کی تلافی کے لیے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ایک سال تک انڈیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھتا ہے تو ایئرلائن کو 60 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑےگا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟

ایئر انڈیا کی جانب سے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے جو نقصان ہو رہا ہے اس کی تلافی کی جائے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے، جس کے باعث ایئر انڈیا سمیت دیگر بھارتی ایئر لائنز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ مسافروں کو تاخیر جیسی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے صرف ایئر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا نقصان ہورہا ہے، کیوں کہ شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے بھارتی طیاروں کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑرہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹےکا اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی ایئرلائنز کو جہاں اخراجات کے اضافے کا سامنا ہے وہیں ایئرلائزن کے عملے کے ڈیوٹی ٹائم میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اور آرام کرنے کے لیے وقت بھی نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر یکطرفہ اقدامات کرنے کے بعد پاکستان نے بھی ہندوستان کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں، جس میں فضائی حدود کی بندش بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایئرانڈیا نقصان بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ فضائی حدود بندش وی نیوز یکطرفہ اقدامات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرانڈیا نقصان بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ وی نیوز یکطرفہ اقدامات پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ایئرلائنز بھارتی ایئر ایئر انڈیا سے بھارتی کے لیے

پڑھیں:

پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع

اسلام آباد:

پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات ہوئی۔

پولینڈ کے سفیر میسیج پسارسکی کے مطابق پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

میسیج پسارسکی نے اعلان کیا کہ پولینڈ، پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے سیاسی وفد بھیجے گا۔

سیاسی وفد بھیجے جانے کا فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل میں کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر