بلاول کوزرداری اور مریم کو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں،راناثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مخالف ضرورہیں مگردشمن جماعتیںنہیں، بلاول بھٹو کی بات مریم نوازکوناگوارگزری اور انہوں نے جواب دے دیا، بلاول کوصدرآصف زرداری اور مریم نوازکو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں جوگفتگو کی اس سے ہمیں اختلاف ہے،اس سے ہمیں لگاکہ ہم کام ٹھیک نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف نے یہ بھی کہاکہ بلاول میرابھائی اور صدرآصف زرداری بزرگ ہیں ،بلاول کو کوئی تجویزدینی تھی تو فون اٹھاتے بہن سے بات کرلیتے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کوصدرآصف زرداری اور مریم نوازکو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں،اس معاملے میں آصف زرداری اور شہبازشریف کے علاوہ کوئی متعلقہ فریق نہیں ہے۔
اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہاکہ جوکچھ ہورہاہے اس پر خوش نہیں ہوں ،ہماری طرف سے بھی جو باتیں ہوئیں وہ نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب کے دوران پیپلزپارٹی حکومت کےساتھ کھڑی رہی اور اسے سپورٹ کیا،سیلاب متاثرین کی امدادکے حوالے سے ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ کاطریقہ کاردرست نہیں ،پہلے سے آزمودہ طریقہ اپنائیں، نہروں پر پوچھاگیاتھا کہ کہاں پانی لے کرنہروں کو دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاکہ کسانوں کاسب کوکچھ بہہ گیاہے انہیں کیش گرانٹ دیں ۔انہوں نے کہاکہ بلاول نے امدادمانگنے کامشورہ نہیں دیا، انہوں نے مریم نوازکی تعریف کی اورمشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمالہجے تلخ ہوجائیں گے توہمارے تعلقات بھی تلخ ہوجائیں گے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زرداری اور انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
وہ لاہور جسے ن لیگ پیرس کہتی ہے ایک بارش سے دریا بن جاتا ہے، عابدہ بخاری
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی ویمن ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا، مریم صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں، تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کو اقتدار دلوایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کی سٹی صدر خواتین ونگ عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ آپ آئیں آپ کو وسیب جنوبی پنجاب کا وزٹ میں کرواتی ہوں مظفرگڑھ، خان گڑھ، ڈی جی خان اور کچے علاقوں میں جو محرومیاں ہیں وہ ن لیگ کے جنوبی پنجاب کے فنڈز اور وسائل کو ہڑپنے کی وجہ سے ہیں، جو ن لیگ کو کبھی دکھائی نہیں دیا، ن لیگ نے جنوبی پنجاب کے فنڈز ہمیشہ اپر پنجاب اور خاص کر لاہور کو سنوارنے میں لگا دیئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب سے لاکھوں ہزاروں لوگ سندھ اور کراچی میں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں، کیا کبھی کسی سندھی کو بھی دیکھا ہے کہ وہ پنجاب میں روزگار کی تلاش میں آیا ہو۔
عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسلسل وسائل ہڑپنے کی وجہ سے یہاں علیحدہ صوبے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ن لیگ کا ترقیاتی کام صرف سوشل میڈیا فوٹو سیشن تک محدود ہے، وہ لاہور جسے ن لیگ پیرس کہتی ہے ایک بارش سے دریا بن جاتا ہے، ن لیگ نے ہمیشہ بدلے کی سیاست کی، گیلانی خاندان سے سکیورٹی واپس لے کر مریم نواز نے بہت چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا، مریم صاحبہ کو وہ دن بھول گئے جب ان کے ابا جان کی پلیٹیں سیٹ نہیں ہو رہی تھیں تو زرداری صاحب نے عدم اعتماد کی آپشنز اور ن لیگ کا ساتھ دے کر ان کو اقتدار دلوایا، ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک زرداری سب پر بھاری والی بات صرف بات نہیں بلکہ زرداری صاحب اپنی سیاسی بصیرت اور علم و فہم کی وجہ سے بگڑی ہوئی بات کو بنانے کا ہنر رکھتے ہیں۔