قوم اس بار یومِ آزادی تاریخی انداز میں منائے گی: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں فتح کے جذبے سے سرشار قوم اس بار یومِ آزادی تاریخی انداز میں منائے گی۔
جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 14 اگست کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز معرکۂ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جشنِ آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، جشنِ آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی۔
سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ اضلاع کے درمیان جشنِ آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہو گا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعامات دیے جائیں گے، سب سے زیادہ خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ڈویژن، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر یومِ آزادی منانےکی تیاریاں پُرجوش انداز میں جاری ہیں، تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں کا جوش و جذبہ قابلِ تحسین ہے، تعلیمی اداروں اور شہری تنظیموں کو جشنِ آزادی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مکمل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراکِ عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے
سٹی 42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئے
میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے مری پہنچے ،د نواز شریف اورمریم نواز مری میں مری میں رکے بغیر چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے ، نواز شریف اورمریم نواز چھانگہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے
نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے ،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
جشن آزادی کی آمد کے باعث مری اورگلیات میں سیاحوں کابھی رش ھے