دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت دکھائی، پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں ہم نے بردباری کا مظاہرہ کیا، ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی این ایس راہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملکوں کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، شاندار پاسنگ آؤٹ پرئڈ کا معانہ کرنا اعزاز ہے، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ اور پرجوش انداز نیول اکیڈیمی کے اعلٰی معیار کا مظہر ہے۔ ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کامیابیوں پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔
فیلڈ مارشل نے خطاب میں کہا کہ دوست ممالک ترکی، بحرین، عراق، فلسطین اورجبوتی کے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کی پہچان اعلی عسکری اخلاقیات اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات ہیں۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہوگا، پاکستان کے لیے مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہے ہو چکا ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت دکھائی، پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں ہم نے بردباری کا مظاہرہ کیا، ہر قیمت پر اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
انھوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی، جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔ بھارت نے دوبارہ پاکستان پر بلاجواز حملیے کیے، دونوں بار بھرپور اور مؤثر جواب سے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے صبر وتحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو ترجیح دی۔ دشمن اگر سمجھتا ہے کہ ملکی خودمختاری پر حملے کو برداشت کریں گے تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی، ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے تو اس کے نتائج کی ذمے داری اسی پر ہوگی۔ پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا، ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی حاصل کریں گے۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ کشمیری بہن، بھائی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر ر ہے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا حامی ہے۔ بھارت جس جدو جہد کو دہشتگردی کہتا ہے وہ دراصل جائز اور قانونی آزادی کی جدو جہد ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حال ناگزیر ہے۔
مزیدپڑھیں:قیامت کے دن ججز کی جواب دہی: مولانا طارق جمیل کا انتباہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔