data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-7
اسلام آباد‘کوئٹہ (اے پی پی) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران شہید میجر انور کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹ سیکٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ کے روشن ابواب ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔اپنے دورے کے دوران سیدال خان ناصر نے مرحوم سیاسی و سماجی شخصیات کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک امین الدین بازئی، میر زمان خان لہڑی اور سردار ملک رضا خان خلجی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کیں اور ان کے عزیزوں کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اپنے حلقے کے معززین، قبائلی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کیں ۔سیدال خان ناصر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، باہمی احترام اور قربانیوں کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیدال خان

پڑھیں:

27ویں ترمیم وفاق کیلئے خطرہ، حکومت ہوش کے ناخن لے، بیرسٹر گوہر

 

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کی ضرورت کے مطابق ترمیم ہوتی ہے، 18 ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی، جس پر لوگوں نے خوشیاں منائیں اور 26 ویں ترمیم کی 4 شقوں پر ہمیں شدید اعتراض ہے۔

حکومت کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اب آپ وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، 27 ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، صوبے انتظار کر رہے ہیں 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر اپنی آواز ایوان میں اٹھائیں گے، قوم بہت تقسیم ہوچکی ہے، خسارہ ٹاپ پر ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین میں ترمیم اس ایوان کا حق ہے مگر ان لوگوں کا حق ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، آپ کے پاس تو مینڈیٹ ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی آئیں اپنی سیٹ سنبھال لیں، ہم نے 74 اراکین اسمبلی کے ساتھ درخواست دی ہے، ان کی ایوان اور جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں ہیں لہٰذا ان کا نوٹی فیکیشن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کے لے درخواست دی ہے لہٰذا محمود خان اچکزئی ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ رائٹ آف اپیل دیا جائے، یہ لوگوں کا حق ہے کہ 45 دنوں میں اپیل کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے خیبرپختونخواکو گندم کی ترسیل پر پابندی لگائی ہے، خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے جبکہ وزیراعظم نے 20 مہینوں میں 34 غیرملکی دورے کیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ہم اسپیکر سے کہتے ہیں رولنگ دے دیں۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم وفاق کیلئے خطرہ، حکومت ہوش کے ناخن لے، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، چیئرمین پی ٹی آئی
  •  وزیر دفاع سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات 
  • شہریوں کی جان لینے والوں کو عبرتناک سزادی جائے، گورنرسندھ
  • عدالت کے اوپر نئی عدالت قائم کرنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے: بیرسٹر گوہر
  • آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ