چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر قرض رول اوور کردیا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی کی ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین نے پاکستان پر واجب الادا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت موجودہ مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر کو14 ارب ڈالر سے زائد برقرار رکھنا ہے، جس کی تکمیل کی سمت یہ اقدامات انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی نئی قسط کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسی کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف پاک چین دوستی پاکستان زرمبادلہ ذخائر قرض رول اوور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاک چین دوستی پاکستان زرمبادلہ ذخائر قرض رول اوور وی نیوز زرمبادلہ ذخائر رول اوور
پڑھیں:
کراچی، عزیزآباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد میں عزیزآباد پولیس کی عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت محمد راجا کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔