پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں، انہوں نے ساتھ عذر بھی تراشا کہ بھارتی جنگی طیارے اس لیے مارے گئے کیوں کہ سیاسی قیادت نے بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔ بھارتی دفاعی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے جنگی جہاز تباہ ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا سی 130 طیارے کے المناک حادثہ پر ترکیہ کی عوام سے اظہار ہمدردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں سوار 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے، روانگی کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ جا رہا تھا۔
ترک خبرایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ترک سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے آرہا تھا کہ جیورجیا اور آذربائیجان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔
طیب اردوان نے بتایا تھا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لئے ہماری دعائیں۔