بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر چیف کا پاکستان سے شکست کے 3 ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ راہول گاندھی نے نریندر مودی کی انتخابی جیت پر سوال اٹھا دیان لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اب اس وقت یہ بیان کیوں دیا گیا مجھے سمجھ نہیں آرہی، مودی نے پارلیمنٹ میں 1 گھنٹے سے زیادہ دیر تقریر کی مگر انہوں نے بھی کوئی ایک جملہ نہیں کہا کہ ہم نے پاکستان کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا، شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا جھوٹ سچ سمجھا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو دن سے پریس کانفرنس میں انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھایا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی انتخابات پر دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔ اس کا بھی مودی کے اوپر بہت بڑا دباؤ پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خارجی سطح پر بھی مودی حکومت کی رسوائی ہو رہی ہے، کسی ایک نے بھی پہلگام کے حوالے سے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی ایئر چیف نے پاک بھارت جنگ میں ذلت آمیز شکست کے تین ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ عرفان صدیقی بھارتی ایئر کہ بھارتی نے کہا کہ ایئر چیف تھا کہ
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔
عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔