معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی" کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔

ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی" کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔

عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔

تاہم عدالت نے کومبس کو دونوں خواتین کو جسم فروشی کے لیے سفر کرانے کے الزام میں قصوروار قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید تک ہوسکتی ہے۔

اب عدالت یہ طے کرے گی کہ آیا امریکی گلوکار کومبس کو سزا سنائے جانے سے پہلے ضمانت پر رہائی دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ یہ فیصلہ جج ارون سبرامنیم کریں گے۔

یا رہے کہ یہ مقدمہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا، جس میں 34 گواہوں نے عدالت میں بیان دیا، جن میں گلوکار کی سابقہ گرل فرینڈز اور ان کے سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔

اب پورا ملک اور خاص طور پر میوزک انڈسٹری حتمی فیصلے اور ممکنہ سزا کا انتظار کر رہی ہے، جو ہپ ہاپ کی دنیا کے اس بڑے نام کے مستقبل کا تعین کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی گلوکار

پڑھیں:

کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر دلائل طلب

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی / امیر الدین رانا نے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کیخلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ اندارج کی درخواست پر آج بدھ کے روز مزید دلائل طلب کرلیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی / امیر الدین رانا کی عدالت کے روبرو عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کیخلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ اندارج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نےسرکاری وکیل کا بلوالیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اس درخواست کے حوالے سے ہمیں مطمئن کریں کہ یہ مقدمہ کس طرح سے درج ہو سکتا ہے، پہلے یہ بتائیں کہ کیا جرم ہوا ہے، جس کا آپ مقدمہ چاہتے ہیں۔

درخواستگزار وکیل جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا جس کے بہت زیادہ نقصانات ہوئے، میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان کے پینل کورٹ کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جاسکتا ہے۔

امریکہ کا قونصلخانہ ڈاکس تھانے کی حدود میں آتا ہے اس لئیے وہاں درخواست دی گئی تھی۔ 171، 177، 179 سیکشنز کے تحت اس درخواست پر مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

اس حملے کے اثرات وہاں بھی ہوئے جہاں یہ حملہ ہوا اور پوری دنیا میں بھی۔ جب یہ خبر چلی کہ بحری بیڑہ یہاں آرہا ہے تو لوگوں پر اس کے اثرات مرتب ہوئے تھے۔

154 کا بیان قلمبند کروانے کے لئیے اس عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس کا مقدمہ ہر صورت درج ہوتا ہے چاہیے ملزم کا معلوم ہو یا نا ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا جرم ہوا ہے اس پر بات کررہے ہیں کہ کس قانون کے زمرے میں آتا ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس جگہ کا بھی تعین کیا جاتا ہے جہاں قتل ہوا اور کہاں لاش ملی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جرم کہیں بھی ہوا ہو اس کے اثرات بہت سی جگہ پر ہوتے ہیں۔ جب یہ حملہ ہوا تو مجھ سمیت بہت سے لوگوں پر اس کا اثر ہوا ہے۔ جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیئے کہ ہم پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے کے لئیے یہاں موجود ہیں۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تو یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس سیکشن میں ہوگا۔ پی پی سی کی کونسی سیکشن بنیں گی یہ بتائیے آپ لوگ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دہشتگردی کی تحت مقدمہ درج اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اغوا، قتل اور دیگر معاملات ہوئے ہو۔

جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خوف زدہ ہونے پر مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تو اس کی سیکشن آپ کو ہی بتانا ہوں گی۔ اگر آپ کو یہ مقدمہ کروانا ہے تو امریکہ جاکر یہ مقدمہ کروائیں۔ بیان ریکارڈ کرنے کے لئیے کسی سیکشن کی ضرورت نہیں۔ آپ کیا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتیں مذاق بن جائیں۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پی پی سی کی میری پریکٹس نہیں ہے، اس لیے ابھی میں یہ نہیں بتا پاؤں گا، جب ابھی مقدمہ درج ہی نہیں ہوا تو پھر سرکاری وکیل کس طرح اس معاملے میں بات کرسکتے ہیں۔ 66 ممالک کی میری پریکٹس ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ کی پریکٹس نہیں ہے پی پی سی کی تو ہمارا کیا قصور ہے، ہیڈ آف اسٹیٹ کو استثنیٰ حاصل ہوتی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ کیا پریکٹس ہے کہ کوئی جرم کرے اور اس پر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔ اگر ایران پر حملے کے بعد ایٹمی تنصیبات ملتی تو پھر یہ کوئی جرم نہیں ہوتا۔

جج امیر الدین رانا نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو مزید وقت دے رہے تاکہ آپ اس عدالت کو مطمئن کرسکیں۔ کسی کے جذباتی ہونے کی وجہ سے صرف ہم مقدمہ درج کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ویانا کنوینشن کی سیکشن ہیڈ آف اسٹیٹ کو استثنیٰ دیتی ہیں۔ عدالت کی جانب سے درخواست کی سماعت آج بدھ ایک بجے تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔

 دائر درخواست میں درخواستگزار جمشید علی خواجہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مختلف اعلیٰ افسروں کو شکایتی درخواستیں دی گئی تھیں۔ درخواست پر نا تو مقدمہ درج ہوا اور نا ہی کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا تھا۔

کروڑوں مسلمانوں اور ہزاروں وکلاء کو جسمانی ، ذہنی و مالی نقصان پہنچا۔ پولیس کو سیکشن 154 سی آر پی سی کے تحت بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جسم فروشی کیلیے خواتین کی اسمگلنگ؛ امریکی گلوکار کو 10 سال قید ہوسکتی ہے
  • کے پاپ کا روشن ستارہ بجھ گیا، شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں چل بسے
  • خواتین کی خالی نشستوں پر ن لیگ کی نئی انٹری، جے یو آئی عدالت کی منتظر
  • مرمت کیلیے آئے خاتون کے فون سے ڈیٹا نکال کر بلیک میل کرنیوالا مکینک و ساتھی گرفتار
  • خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے خواتین و اقلیتی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان
  • پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف
  • ممبئی ایئرپورٹ: تھائی لینڈ سے اسمگل کیے گئے 16 زندہ سانپ برآمد، مسافر گرفتار
  • کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر دلائل طلب
  • عدالت عظمیٰ نے وڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دے دی