یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
یومِ آزادی کے موقع پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ وطن سے محبت اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
نغمے میں قوم کی بہادری اور شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی جھلک بھی واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
حسنین علی پراچہ کے اس نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے جو یومِ آزادی کے موقع پر قربانیوں اور تجدید عہد وفا کا بہترین پیغام ہے۔ یہ ملی نغمہ ملک کے ہر شہری میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بڑھانے اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’اے میرے وطن‘ حسنین علی پراچہ یومِ آزادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے میرے وطن حسنین علی پراچہ یوم آزادی
پڑھیں:
جشنِ آزادی کی تیاریاں،پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر سجا دیا،
جشنِ آزادی کی تیاریاں،پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر سجا دیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی( خصوصی رپورٹ) اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان کا نگر نگر ،قریہ قریہ آزادی کے رنگوں میں ڈھل جاتا ہے،14 اگست کو ملکِ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا،اسی حوالے سے اگست کا مہینہ پاکستانیوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے،
راولپنڈی شہر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا جشن منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،
پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کو جشنِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجا دیا گیا ہے،اسی حوالے سے شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ اور اہم مقامات کو بہت ہی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے،مری روڈ پر سبز و سفید رنگ کی روشنوں اور پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے،6th روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے بھی دلکش انداز میں روشنیوں سے سجاوٹ خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہے،
علامہ اقبال پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی خوبصورت سجاوٹ ملی جذبات کی عکاسی کر رہی ہے،شہر بھر میں سبز و سفید روشنیاں قومی پرچم کے رنگوں کی ترجمانی کر رہی ہیں،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لئے راولپنڈی شہر کو خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر میں برقی قمقموں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب ترتیب دینے کے حوالے سے بھی تیاریاں جاری ہیں،
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے،آزادی کا جشن نہایت جوش و جزبے سے منایا جائے گا، ایک آزاد قوم ہی ترقی کی تمام منازل طے کر سکتی ہے، راولپنڈی شہر میں پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی نہایت جذبے اور احترام سے منایا جائے گا،راولپنڈی شہر کو یومِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے پی ایچ اے نے خصوصی اقدامات کئے ہیں،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین چیئرمین تعینات عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم