سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کیلئے جج نامزد کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کے لئے ججز نامزد کر دیے، ممبر انسپکشن ٹیم ون نے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے لئے نامزدگی کی منظوری دی۔وزارت قانون و انصاف کو لکھے گئے خط کے مطابق ممبر انسپکشن ٹیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر احمد دایو بینکنگ کورٹ 7 کراچی کے لئے نامزد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمت اللہ مورو بینکنگ کورٹ لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشابہ قاضی بینکنگ کورٹ 3 کراچی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امینہ نذیر انصاری سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن 2 کے لئے نامزد کر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثریا محبوب اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل کراچی کے لیے نامزد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازیہ آصف لیبر کورٹ 2 ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اللہ سولنگی سپیشل کورٹ انسداد تجاوزات حیدرآباد، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال لیبر کورٹ 7 لاڑکانہ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کسٹم اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹ 1 کے لئے نامزد کیے گئے۔ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد مشتاق لغاری کسٹم اینڈ اینٹی سمگلنگ کورٹ 2 ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید احمد کیریو بینکنگ کورٹ ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد پرویز میمن بینکنگ کورٹ کراچی ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید نصیرالدین شاہ بینکنگ کورٹ 2 کراچی کے لئے نامزد کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے لئے نامزد بینکنگ کورٹ
پڑھیں:
کراچی سرکلر ریلوے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سینیٹ کمیٹی برائے ریلویز کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ کے سی آر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی شراکت داروں سے رابطے جاری ہیں۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ کی قیادت میں کے سی آر کی ہر صورت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، سندھ حکومت کے سی آر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون کی امید ہے، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پاکستان ریلویز سے مل کر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کے سی آر کراچی کے 2.5 کروڑ شہریوں کیلئے اہم ٹرانزٹ سہولت بنے گا، سینیٹ کمیٹی کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں ، جلد رکاوٹیں دور ہونے کی امید ہے۔