ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ ، اطلاق کی تاریخ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارتِ خزانہ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنا دی۔ وزارت کی جانب سے جاری نئے آفس میمورینڈم کے مطابق یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کی پنشن میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ یہ اضافہ برابری کی بنیاد پر تمام وفاقی پنشنرز پر لاگو ہوگا۔ 2011 سے 2024 کے درمیان دیے گئے پانچ مختلف ایڈہاک ریلیف الاؤنس اب مستقل طور پر پنشن کا حصہ بن جائیں گے۔ اس کے لیے گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ رقم منہا کرنے کے بعد ان پانچ اضافوں کو شامل کیا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق، ان پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد بنتی ہے۔ اس حساب سے سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی آئندہ کے لیے نیٹ پنشن تصور ہوگی، جس میں یہ تمام سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ان میں 2011 میں دیا گیا 15 فیصد، 2015 میں 7.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
تاریخ پر تاریخ رقم، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 187 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 2051 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 43 ارب 26 کروڑ 61 لاکھ 30 ہزار 525 روپے مالیت کے 38 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 758 شیئرز کا لین دین ہوا۔