ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، میرب علی کے بھائی کا ردعمل وائرل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔
ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی، جبکہ اس موقع پر میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی جس کو ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں سے جوڑا جارہا ہے۔
رامس علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’’وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا ہے۔‘‘ اس جملے کو سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں لیا، بعض نے اسے ایک عمومی تبصرہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے ان کی بہن میرب کی زندگی اور منگنی ٹوٹنے کی حالیہ صورتحال سے جوڑتے ہوئے قیاس آرائیاں کیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا تعلق ماضی میں خبروں کی زینت بنتا رہا ہے، تاہم 2020 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ بعد ازاں عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ہوئی، جو حال ہی میں ختم ہوگئی۔
ایک ساتھ نظر آنے کے مختلف حالیہ واقعات کے بعد ایک بار پھر ہانیہ اور عاصم کے درمیان ممکنہ قربتوں پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاصم اظہر کے سوشل میڈیا ہانیہ عامر میرب علی
پڑھیں:
ایچ ای سی نے ڈیٹا لیک سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے وا لی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے ڈیٹا بیس میں مبینہ نقب زنی اور ریکارڈ لیک ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ۔ ایچ ای سی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیشن نے ان رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایچ ای سی کے ڈیٹا بیس سے معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ بیان کے مطابق ایچ ای سی کے سائبر سکیورٹی آپریشن سینٹر کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ آن لائن گردش کرنے والے نمونہ ریکارڈز کا ایچ ای سی کے ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایچ ای سی کے مطابق اس کے مرکزی نظام اور ریکارڈ کی سکیورٹی برقرار ہے اور کسی قسم کے ڈیٹا بریچ یا حساس معلومات کے افشا ہونے کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اور طلبہ بلا تصدیق معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری کردہ معلومات کو ہی اہمیت دیں۔ ایچ ای سی نے شہریوں، طلبہ اور متعلقہ حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کی غلط معلومات عوام میں بے چینی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی ریکارڈ، ڈگری اٹیسٹیشن اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جدید سائبر سکیورٹی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔