اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بنچز تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل بنچز تشکیل دے دیے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے مختلف بنچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بنچز کی تفصیل اور ہر بنچ کے دائرہ کار سے آگاہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل بنچ کمرشل کیسز سنے گا جب کہ جسٹس اربارب محمد طاہر کا بنچ تعلیمی اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا۔اس کے علاوہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل پر مشتمل خصوصی بنچ فائننشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کے تحت دائر کیسز سنے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ بھی تشکیل دیا ہے۔ اس بنچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ یہ بنچ کمپنیز ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔