اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل بنچز تشکیل دے دیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل بنچز تشکیل دے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس بابرستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا بنچ کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ کمپنیز ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت کرے گا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ کرے گا، ایک سپیشل بنچ فنانشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کے تحت دائر کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہوں گے۔
چلاس کے تھک نالے میں کلاؤڈ برسٹ اور آنے والے سیلاب کو مقامی لوگوں نے انہونی اور انتہائی عجیب قراردیا
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے بنچز کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت کرے گا
پڑھیں:
موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ، گاڑی نے 2 افراد کچل دیئے
پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ دینار شاخ کے مقام پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نے دونوں افراد کو کچل دیا۔