موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
موسمی خرابی کے باعث اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد پروازوں کو دیگر ائیر پورٹس پر اتار دیا گیا ہے۔موسمی خرابی کے باعث گلگت سے اسلام اباد کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 51 پروازوں میں تاخیر ہے۔دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز کو ملتان لینڈ کرایا گیا جبکہ ریاض اور مدینہ سے اسلام اباد کی پروازوں کو بھی ملتان اتارا گیا۔استنبول سے اسلام آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کو سیالکوٹ اتارا گیا جبکہ دبئی سے پشاور کی قومی ائیر کی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا۔قومی ائیر کی دبئی سے اسلام آباد کی پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا جبکہ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد آمد روانگی کی 22 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہے۔کراچی ائیرپورٹ کی 12 پروازوں میں ایک سے 4 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ لاہور کی 9 پروازوں میں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے۔ پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور کوئٹہ کی 8 پروازوں میں 8 گھنٹے تک تاخیر بتائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پروازوں میں اسلام آباد سے اسلام
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔