صحافی اسد طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد طور نے بتایا کہ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ جا رہا تھا جہاں مجھے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے واشنگٹن میں منعقدہ 12 روزہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن امیگریشن حکام نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے بار بار پی این آئی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کی وجہ پوچھی لیکن حکام کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، صحافت اور طاقت کے سامنے سچ بولنا پاکستان میں جرم بنا دیا گیا ہے، ہاں میں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے اور یہ جرم دہراتا رہوں گا، صحافی کو اپنے پیشہ ورانہ امور سے روکنا اس "ہائبرڈ" رجیم کا ایک اور کارنامہ ہے، جس کے تحت پاکستان عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں 152 سے 158 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔(جاری ہے)
????????
In personal announcement, I was travelling from #Islamabad international airport for Washington to attend 12 day @StateDept IVLP program proposed by @usembislamabad but barred from traveling by immigration authorities, stated my name is on the PNIL.
ماضی کے جھروکوں سے۔ جب جمہوریت کی سر بلندی اور صحافت کی آزادی کے لئیے شب و روز ایک کیا جا رہا تھا۔ شہباز صاحب اور مریم نواز صاحبہ کو اطلاع ہو کہ آپ کے قُرب میں بیٹھے صحافی اسد طور صاحب پر سفری پابندیاں عائد کر اور انھیں غیر قانونی طور پر جہاز سے آف آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/Ijzml1RSmN
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) August 9, 2025ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آف لوڈ کر دیا گیا جہاز سے آف صحافی اسد
پڑھیں:
چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، چینی وزیر اعظم
چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، چینی وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں۔
چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے، جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال، صدر شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی بار ٹیلی فونک بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور امریکہ کو مذاکرات اور تعاون کو بڑھانا چاہیے تاکہ اگلے مرحلے کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی حاصل ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے لئے تیار ہے۔ امید ہے کہ امریکہ بھی چین کے ساتھ مل کر ایک ہی سمت پر دوطرفہ تعلقات کو درست راہ پر آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا، جو نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 25 افراد شہید بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب پہلی بار برطانیہ نے فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام قرار دیدیا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم