پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ سویرا ندیم نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔سویرا ندیم نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔۔ اور شاندار اداکاری، اپنی خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے۔۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔جس کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کی گئی ہیں۔ جس میں اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پرسلم دکھایا گیا۔ جبکہ جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا۔ ایڈیٹنگ سے تصاویرغیر فطری محسوس ہو رہی ہیں۔منٹس سیکشن میں اس معاملے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ سویرا ندیم کو ہمیشہ سادگی اور قدرتی حسن کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں لیکن اس بار یہ تاثر متاثر ہوا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا
امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔
جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام" تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔
یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے مرد جسم فروشوں کو بلا کر منشیات کے زیرِ اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ تاہم انہیں ریکیٹنگ اور سیکس ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور قید کا یہ وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ تقریباً تین سال میں رہا ہو سکتے ہیں۔ سزا سے قبل انہوں نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی، جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا۔