ماضی کی مقبول ترین منجھی ہوئی اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے پہلی بار اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحات کی کہانی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنگیتا نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا انھوں نے بتایا کہ شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

انھوں نے کہا کہ غصے میں ہیرو ہمایوں قریشی سے شادی کر لی صرف اس لیے کہ ان کی والدہ نے فلم کے سیٹ پر ان کے ساتھ سخت رویہ اپنایا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری شادی صرف 3 سال چل سکی اور اس دوران تین بیٹیوں کی ماں بن گئیں۔ جنھیں تن تنہا پالا پوسا۔

اداکارہ نے ایک اور دکھ بھرا واقعہ سنایا کہ بڑی بیٹی کی شادی صرف اس خوف سے کہ لوگوں کی باتوں سے بچ جائیں 16 سال کی عمر میں کردی تھی۔

معروف ہدایت کارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ بیٹی کی زندگی کے لیے بہتر نہ ثابت ہوا۔ آج بھی وہ اس پر خود کو قصوروار سمجھتی ہیں۔

اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ سال 2000 میں ہیپاٹائٹس سی نے زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈال دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بھی جواب دے دیا تھا۔

اداکارہ نے ماضی کو کھوجتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت میں علاج کرایا۔ 90 انجیکشن لگے، آپریشن بھی ہوا اور یوں بیماری کو شکست دی۔

اس موقع پر اداکارہ سنگیتا نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ بیماری سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ ہمت سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اداکارہ سنگیتا یہ بتاتے ہوئے بھی آبدیدہ ہوگئیں کہ اپنے اکلوتے بھائی کو کینسر کے ہاتھوں کھو بیٹھی ہیں۔ ان کے بھائی کی بیٹی بھارتی اداکارہ جیا خان تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جیا خان کو 2013 میں بھارت میں قتل کردیا تھا جس کے قاتلوں کا آج تک کچھ پتا نہ چل سکا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا اکلوتا بھائی آخری وقت تک اپنی بیٹی کو یاد کرکے روتا رہتا تھا۔ یہ سب بہت اذیت ناک تھا۔

سنگیتا کی بھتیجی اداکارہ جیا خان کا بھارت میں قتل یا خودکشی ؟

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ جیا خان (اداکارہ سنگیتا کی بھتیجی) اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ممبئی میں رہتی تھیں جہاں ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

بعد ازاں جیا خان کی بہن نے میڈیا پر ایک تحریر شیئر کی تھی جس میں جیا خان نے خودکشی کی وجہ بوائے فرینڈ کو قرار دیا تھا۔

پولیس نے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کو حراست میں لے لیا اور متعدد گواہاں کے بیان قلم بند کیے تھے جنھیں عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔

جیا خان کی برطانوی نژاد والدہ (سنگیتا کی سابقہ بھابھی) نے برطانیہ کے ماہر فرانزک بلوا کر تحقیقات کرائی جس میں انکشاف ہوا کہ جیا خان کو تشدد کے بعد قتل کرکے پنکھے سے لٹکایا گیا تھا۔

تاہم بھارتی عدالت نے 2023 میں ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم سورج پنچولی کو رہا کردیا تھا۔ جس کے اگلے برس سورج کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ جیا خان نے میرے بیٹے سے ملنے سے پہلے بھی چار بار خودکشی کی کوشش کی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اداکارہ نے انھوں نے دیا تھا جیا خان کہا کہ ہوئے ا

پڑھیں:

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ  طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار

پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو پہچان کر اس کی بھی گرفتاری کا پراسس شروع کر دیا۔

ذرائع  نے کہا کہ طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس   کے مطابق اس کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ ریڈ وارنٹ سے گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،  طیفی بٹ کو ریڈ وارنٹ کا پروسیس مکمل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ لایا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہوا تھا،  
لندن کا ویزہ ختم ہونے پر طیفی بٹ لندن کا ویزہ رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹی بی سے آگاہی
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل آجاتا، اب تو تعداد بھی یاد نہیں؛ فائزہ حسن
  • سیف سٹی نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے 430 لاوارث افراد کو پیاروں سے ملا دیا
  • تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
  • ’بریانی ایک محبت کی کہانی، جس میں تمام صحیح اجزاء موجود ہیں‘
  • امریکا: خاتون کو 3 سالہ مسلم بچی کے قتل کی کوشش پر 5 سال قید کی سزا
  • برطانیہ؛ کم سن بچیوں سے اجتماعی زیادتی گینگ کے پاکستانی سرغنہ کو سزا سنادی گئی