معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اُس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے متاثرین کو دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا، اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں صرف خیبرپختونخوا میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 321 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کے پی میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا۔

فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے اور جہاں ضروری ہو عارضی پل قائم کیے جائیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے بھیجا جا رہا ہے اور آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  نوازشریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو  سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع
  • خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں مدد کرے گی: آرمی چیف
  • خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات،پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ اور راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے وقف
  • عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
  • کے پی میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
  • خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر