کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے درجنوں کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چھ گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے 20 سے زائد جھگیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
شمشال ہنزہ میں اپینڈیسائٹس کی وبا مکمل طور پر قابو میں ہے، محکمہ صحت
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے شمشال میں اپینڈیسائٹس کے اچانک رپورٹ ہونے والے کیسز مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ کسی بھی مریض میں اپینڈیسائٹس کی کوئی وبائی صورت سامنے نہیں آئی۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ شِمشال میں اپینڈیسائٹس سے متعلق تمام کیسز انفرادی نوعیت کے تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ علاقے کی مجموعی صحتِ عامہ کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش ہے۔ ای پی یو شِمشال کی میڈیکل ٹیمیں 24/7 موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رابطے کے لیے دستیاب ہیں۔ ضروری ادویات، طبی سامان اور ایمبولینس سروس مکمل طور پر فعال ہے۔ مزید برآں، محکمہ صحت کی درخواست پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کی ٹیم نے شِمشال کا دورہ کیا، جہاں پانی اور غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹنگ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔