شہر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، احمد چوہان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی نائٹ لیگ سیزن 18میں بی ٹی کے اسٹارز کا میچ عظیم احمد اینڈ ایسوسی ایٹس سے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ بی ٹی کے اسٹارز نے عظیم احمد اینڈ ایسوسی ایٹس کی ٹیم کو 21 رنز سے ہرا دیا، بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔سعید حسن 54 اور عمر فاروق 30 رنز بنا کر نمایاں رہے،نعمان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں عظیم احمد اینڈ ایسوسی ایٹ مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنا سکی۔غلام محی الدین 29،عمر خان اور حسن صدیقی نے25 رنز بنائے۔ نوید پالاری، جمعہ خان اور سعید حسن نے دو 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر بی ٹی کے اسٹارز کے سرپرست اعلیٰ سردار کامران خان ترین، شہید دانیال کرکٹ گروپ کے سربراہ شیخ ساجد کریم و دیگر بھی موجود تھے۔ اسپورٹس آرگنائزر احمد چوہان نے کہا کہ کراچی نائٹ لیگ سمیت دیگر ٹورنامنٹس مختلف گراؤنڈز پر جاری ہیں۔ شہر میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ملک کا نام روشن کریں گے۔ شہر کی ترقی کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی ٹی کے اسٹارز
پڑھیں:
بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی
چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔چیئرمین اے سی سی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا، بھارتی بورڈ کے رویے سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔محسن نقوی نے مزید لکھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی دینے کو تیار تھا، اگر وہ چاہتے ہیں تو اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی وصول کریں، بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہوں۔