دبئی:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر ابھیشک شرما نے ایشیا کپ 2025 میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی ہے جہاں بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے ابھیشک شرما نے ٹی20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ کا ریکارڈ بنایا ہے جو اس سے قبل انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے پاس تھا۔

ابھیشک شرما نے ڈیوڈ ملان کی جانب سے 5 سال قبل 2020 میں قائم کیے گئے 919 ریٹنگ کا ریکارڈ توڑ کر 931 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلیا اور 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔

آئی سی سی کے مطابق ابھیشک نے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ میں خوب صورت نصف سنچری کے بعد 931 ریٹنگ پوائنٹس کا سنگ میل حاصل کرلیا تھا اور تاریخ رقم کر لی تھی۔

ابھیشک شرما نے نہ صرف ڈیوڈ ملان کا ریکارڈ توڑا بلکہ اپنے کپتان سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی کو بھی رینکنگ ریٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نوجوان اوپنر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو گزشتہ برس کیا تھا اور مختصر عرصے میں بڑا سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور ایشیا کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے جہاں انہوں نے 44.

85 کی اوسط سے مجموعی طور پر 314 رنز بنائے تھے۔

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکنگ پوائنٹس (ریٹنگ) حاصل کرنے والوں میں 931 کے ساتھ ابھیشک شرماکے بعد 919 کے ساتھ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ہیں،سوریا کماریادیو 912 کے ساتھ تیسرے، ویرات کوہلی پانچویں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے اور پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں، جن کے رینکنگ پوائنٹس بالترتیب 909، 904 اور 900 ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی20 کی بیٹنگ کی رینکنگ میں انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، بھارت کے تلک ورما تیسرے، انگلینڈ کے جوز بٹلر چوتھے اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ میں بہترین بیٹنگ کے بعد رینکنگ میں بڑی چھلانگ ماری ہے اور 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سرفہرست 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی بیٹر موجود نہیں ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ابھیشک شرما نے ایشیا کپ میں نے ایشیا کپ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے بعد

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی