ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹر صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
آئی سی سی کے مطابق آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں، ہاردک پانڈیا دوسری اور افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے، جبکہ بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے ساتھ 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے ساتھ 8 ویں، پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے گر کر 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویں نمبر پر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔