پاک چین دوستی ناقابلِ شکست رشتہ ہے، وزیراعظم کی قومی دن پر چینی قیادت کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر میں چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز اور مثالی قیادت میں چین نے ترقی و خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، یہ رشتہ باہمی اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، میرا حالیہ دورہ چین انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلق کے ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بی ٹو بی کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں جیسے تاریخی سنگ میل عبور کیے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ہمارا چین کے ساتھ انتہائی اہم مشترکہ معاشی منصوبہ ہے جو کہ اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے اور ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک اپنی دوستی اور شراکت داری کو نئے سنگِ میل تک لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ چینی قیادت نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے۔اپنے ایک جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ چین استقامت،اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر پہنچا ہے، چین کی معاشی۔ سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کے لیے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات تاریخی، سٹریٹیجک اور مضبوط شراکت داری پر مبنی ہیں، سی پیک جیسے عظیم منصوبے پاک چین عظیم شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں پاک چین لازوال دوستی کی گواہ ہیں، چین نے ہر بحران، علاقائی تناؤ یا داخلی چیلنج میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مرکزی ستون ہیں، گوادر سے خنجراب تک، توانائی سے مواصلات تک، چین نے پاکستان کی معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے، قومی دن پر چینی قوم کی لگن، محنت اور جدت پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں، چینی قوم کی مزید ترقی۔ کامرانی اور عروج کیلئے دعا گو ہیں، پاک چین دوستی زندہ باد۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شراکت داری چینی قیادت نے کہا کہ پاک چین کے ساتھ پر چین چین کے کے لیے چین کی
پڑھیں:
پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنا رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں کا انکار تشویشناک ہے۔ بھارت آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمے داریوں کو تسلیم کرے۔
ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔