لاہور:

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں  27 اضلاع سے ہزاروں متاثرین کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اب تک 81 ہزار 510 متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔

سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56 ہزار 207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں جب کہ 53 ہزار 985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔

فلڈ سروے کے دوران 24 ہزار 246 مکانات کا ڈیٹا جمع کیا گیا، جب کہ سیلاب میں مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ مختلف اضلاع سے 3945 ہلاک مویشیوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اربن یونٹ، ریونیو، زراعت، لائیو اسٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر متاثرین سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، جب کہ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر سروے کی پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

کئی مقامات پر سروے ٹیمیں کشتیوں کی مدد سے دیہات کا دورہ کر رہی ہیں اور کھڑے پانی سے گزر کر متاثرہ افراد کی معلومات یقینی بنا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر مکمل عمل کیا جائے اور کسی متاثرہ شخص کا ڈیٹا رہ نہ جائے۔

اس موقع پر ایک بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نواز شریف کی بیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ ضرور کرے گی۔ بزرگ شہری نے مریم نواز اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سروے ٹیموں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں

---فائل فوٹو 

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے  ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • المجلس ویلفیئر گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • لاہور میں 50 ہزار مساجد فعال، ضلعی انتظامیہ نے سروے شروع کر دیا
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم