پنجاب، اسموگ کے خاتمے کیلیے جدید گنز کا استعمال شروع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے زرات کو صاف کیا جاتا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے یہ جدید مشینری چین، بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی استعمال کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسموگ کے
پڑھیں:
کالے چنے بالوں کا قدرتی علاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگوں کے بال کمزور، بے جان اور جھڑنے لگتے ہیںحالانکہ وہ مہنگے شیمپو اور تیل سب کچھ استعمال کر رہے ہوتے ہیں؟اصل مسئلہ بالوں کے باہر نہیں، اندر ہے… جسم میں پروٹین اور آئرن کی کمیاور اس کا بہترین قدرتی حل ہے کالے چنے کا پانی۔جی ہاں، وہی چنے جو عام طور پر صرف ناشتے میں کھائے جاتے ہیں،مگر اگر صحیح طرح استعمال کیے جائیں تو یہ بالوں اور جسم دونوں کے لیے حیرت انگیز ہیں۔ قدرتی علاج:کالے چنے پروٹین، آئرن، بایوٹن اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتے ہیں،بالوں کی جڑوں تک غذائیت پہنچاتے ہیں،اور جھڑنے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ طریقہ استعمال:رات کو ایک کپ کالے چنے پانی میں بھگو دیں،صبح وہی پانی چھان کر نیم گرم ہی لیں۔