Jang News:
2025-08-17@14:52:54 GMT

ڈی سی ہرنائی کا شیرانی میں تبادلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

ڈی سی ہرنائی کا شیرانی میں تبادلہ

—فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت ولی کاکڑ کو تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر شیرانی تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکریٹری انرجی ڈپارٹمنٹ محمد عارف کاکڑ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کے پی میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا۔

فیلڈ مارشل نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے اور جہاں ضروری ہو عارضی پل قائم کیے جائیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے بھیجا جا رہا ہے اور آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
  • لاہور؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی
  • خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں مدد کرے گی: آرمی چیف
  • ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات، یوکرین جنگ ختم کرنے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • کے پی میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، فیلڈ مارشل
  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات
  • مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے، انوار الحق کاکڑ
  • چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا
  • روس اور یوکرین کے درمیان 84 جنگی قیدیوں کا تبادلہ