لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ملتان: لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ ٹرین حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں سے 2 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا بتانا ہے کہ ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس پشاور سےکراچی جارہی تھی جبکہ اپ اور ڈاون ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عوام ایکسپریس
پڑھیں:
حادثے کا شکار عوام ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
سعید احمد سعید: لاہورسےکراچی جانےوالی عوام ایکسپریس کوحادثہ، حادثےکی ابتدائی رپورٹ لاہورریلوےہیڈکوارٹرموصول ہوگئی۔
جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں حادثےکی وجہ سےٹرین ڈرائیورکی غفلت بتائی گئی، جوائنٹ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرین اوورشوٹ ہونےکےباعث حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی انکوائری کے مطابق انجن اوورشوٹ ہونےسےسینڈہمپ سےٹکرایا، 2کوچزپٹڑی سےاتری اورلگیج وین سمیت 3الٹ گئیں۔
ڈرائیورٹرین کو کنٹرول کرنےاوربروقت روکنے میں ناکام رہا، واقعہ لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
ریلوے حکام کے مطابق حادثےسےایک مسافر جاں بحق ،21 مسافر زخمی ہوئے، دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، باقی معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔