لاہور؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
لاہور:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔
انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور نئے کرایوں پر عمل درآمد کے لیے خصوصی اسکواڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق خلاف ورزی پر 10 گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں، 7 گاڑیوں کے چالان اور80 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ مسافر حضرات شکایت کی صورت میں محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی فری ہیلپ لائن نمبر 1071 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ منصوبے میں ہماری پیش کردہ ترمیم نہ کی گئی تو ناکام ہو جائیگا، جہاد اسلامی فلسطین
ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے کے حوالے سے جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کے منصوبے میں ترمیم نہ کی گئی تو یہ ناکام ہو جائے گا۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں تحریک مزاحمت جو اصلاحات چاتہ ہے، ان میں صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے تحریری ضمانتیں اور قابض افواج کے انخلا کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کرنا شامل ہے۔ محمد الہندی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی قومی آزادی کے منصوبے کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔