ویب ڈیسک:  ستمبر کے آغاز میں ہی چار مسلسل تعطیلات متوقع ہیں جن سے شہری نہ صرف مذہبی عقیدت کے ساتھ ایام منائیں گے۔

 محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو ملک بھر میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر عام تعطیل بھی ہوگی۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

اس کے فوراً بعد 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی سرکاری تعطیل کا امکان ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

ہفتہ 7 ستمبر اور اتوار 8 ستمبر کو معمول کے ویک اینڈ کے سبب تعطیلات ہوں گی، یوں عوام کو مسلسل چار دن کی چھٹی میسر آئے گی۔

ماہرینِ سماجیات کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تعطیلات شہریوں کو معاشرتی اور خاندانی سطح پر بہتر روابط قائم کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔

باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ

واضح رہے کہ رواں سال عوام کو مختلف مواقع پر طویل تعطیلات کے مواقع ملے ہیں جنہیں شہریوں نے بھرپور انداز میں منایا ہے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ

 

کراچی:(نیوزڈیسک) اکتوبر کے مہینے میں آٹو سیکٹر فنانسنگ میں 33 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2025 میں آٹو فناسنگ 315 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال اسی ماہ میں آٹو فنانسنگ صرف 236 ارب روپے تھی۔

ماہانہ اعتبار سے آٹو فنانسنگ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2025 کے مقابلے میں آٹو فنانسنگ 3 اعشاریہ 5 فیصد بڑھی ہے۔

ستمبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 305 ارب روپے تھی، جون 2024 میں شرح سود میں کمی کے بعد سے آٹو فنانسنگ میں تیزی جاری ہے۔

جون 2024 میں شرح سود 22 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 11 فیصد ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
  • پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری! امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع
  • بلوچستان، گیس پائپ لائن کا کام مکمل نہ ہو سکا، عوام کو مشکلات کا سامنا
  • کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری, اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
  • ایران نے بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • انتظار ختم ،1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا کر قبضہ گیروں کیلئے کھول دیا