وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ گھر بنا کر دیں گے، بستیاں بسا کر دیں گے، وعدہ کرتا ہوں جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے شہریوں کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے، سیلاب سے تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے، برس ہا برس سے لوگ پانی کے قدرتی راستوں پر گھر اور دکانیں بنا رہے ہیں، ڈی آئی خان میں تجاوزات کے خلاف مثالی آپریشن ہوا ہے۔

آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہو سکتے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں استعمال ہونے والے موسم پروجیکٹرز کی نسبت بہت اچھا سسٹم ہے،

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تجاوزات آج سے نہیں سال ہا سال سے لوگ بنا رہے ہیں، وقت کے ساتھ ندی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، جب پانی کو جگہ نہیں ملتی تو وہ باہر نکل کر زیادہ نقصان کرتا ہے، بونیر میں بیچ و بیچ ایسی مارکیٹ تھی جس کے ہٹانے پر عدالت سے اسٹے آرڈر آ گیا، اگر بونیر میں وہ مارکیٹ ہٹا دی جاتی تو شاید اتنا بڑا نقصان نہیں ہوتا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات قائم کر کے کیا آپ رزق حلال کما رہے ہیں؟ قبضوں سے گریز کریں، جب وارننگ دیتے ہیں کہ آپ یہاں سے ہٹ جاؤ تو وقت پر نہیں ہٹتے، عدالت چلے جاتے ہیں، جنہوں نے تجاوزات قائم کی ہیں، انہیں سزائیں بھی دیں گے، لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تجاوزات نہ بھی ہوں تب بھی ایسی صورتِ حال ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر محکمے نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ہے، متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹر بھی پہنچائے، امداد بھی پہنچائیں، سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کرنا ہے، سب سے پہلے عوام کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کر کے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمے داری ہے، مجھ سے وفاق اور تمام صوبائی حکومتوں نے رابطہ کیا ہے، تعاون کا یقین دلایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • وفاقی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا، علی امین گنڈاپور
  • عجلت میں کی گئی چیزیں کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی: وزیرِ قانون
  • وفاقی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے، علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • اختلاف جتنا ہو اتنا  رکھنا چاہئے‘  صورتحال خراب نہیں کرنا چاہتے: قمر کائرہ