اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا، مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس امریکا تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے سبب روس اور امریکا کے درمیان تعلقات مستحکم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر نے واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی، تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا، مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہونا شروع کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ 

نیویارک میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کردار ادا کرے: خواجہ آصف
  • وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ
  • بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ ٹرمپ نے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم
  • صدر ٹرمپ امن کے ضامن، پاک امریکا تعلقات نئی سمت میں داخل ہوں گے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، شہباز شریف
  • پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا حامی ہوں، ہاتھ نہ ملا کر نفرت وہاں سے شروع ہوئی، شاہد آفریدی