وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے، جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ْ
وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم
برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا۔
ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اسکے علاوہ پاکستان-برطانیہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر بھی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسر محمد یونس کی ملاقات ،دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اورمضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا-وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پرملاقات کی۔ پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت،علاقائی تعاون اوردونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔
Post Views: 2