2025-07-03@16:26:26 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ڈگری سینٹی گریڈ رہا»:

    کوئٹہ: بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا جب کہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ صوبے کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ژوب میں درجہ حرارت 32 اور زیارت میں نسبتاً معتدل 25 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ اُدھر سبی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ تربت میں بھی موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں...
    رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اپریل میں یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ اپریل میں ملک کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
    لاہور، کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے، آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا تیسرا روز ہے، آج بھی پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، شہر میں 23 اپریل تک گرمی کی یہ لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس کے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.8، شارع فیصل پر 40.5 اور ماڑی پور میں 40.5 سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیاتمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع...
    کراچی: شیر قائد میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، دن بھر 5...
۱