رواں سال اپریل 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ اوسط 31.74 ڈگری سینٹی گریڈ سے 4.66 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
اس کے علاوہ ملک میں اپریل کے دوران رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 19.36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ ملک کے اوسط 16.80 ڈگری سینٹی گریڈ سے 2.57 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
رواں سال اپریل کے دوران یہ بارش معمول سے 59 فیصد کم تھی
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ رواں سال اپریل سالوں میں اپریل میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔