کوئٹہ:

بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا جب کہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔

صوبے کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ژوب میں درجہ حرارت 32 اور زیارت میں نسبتاً معتدل 25 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔

اُدھر سبی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ تربت میں بھی موسم گرم رہا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کا زور دیکھا جا رہا ہے۔ گوادر اور جیونی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث پانی کا زیادہ استعمال کریں اور اگر ممکن ہو تو دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں تاکہ گرمی کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران بھی بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی کے باعث صحت کو لاحق مسائل سے بچا جا سکے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا

پڑھیں:

سورج قہر ڈھانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب جا پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت 57 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ سورج کی تپش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر میں پارہ 49.5 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ جسمانی طور پر 53 ڈگری کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں درجہ حرارت 46 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت کی شدت 57 ڈگری تک جا پہنچی، بہاولپور میں اگرچہ تھرمامیٹر 45 ڈگری پر رکا رہا، مگر گرمی کی شدت 56 ڈگری جیسی محسوس کی گئی۔ لاڑکانہ میں 44 ڈگری کے درجہ حرارت کے ساتھ جسم پر پڑنے والی حدت 51 ڈگری جیسی محسوس ہوئی۔

دیگر شہروں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں۔ سبی میں 46، فیصل آباد میں 45، لاہور میں 46 اور ملتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں بھی گرمی نے 43.5 ڈگری کی حد چھو لی۔ مظفرآباد میں پارہ 40.5 ڈگری تک پہنچا جبکہ نسبتاً بہتر موسم والے کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 14 جون تک ہیٹ ویو کے برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب :شدید ہیٹ ویو، بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری
  • ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں؛ گرم موسم کی شدت کب تک رہے گی؟
  • ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، سورج آگ برسانے لگا
  • سورج قہر ڈھانے لگا، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا
  • کراچی کا موسم پھر تبدیل، سمندری ہوائیں بحال، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے موسم میں تبدیلی متوقع
  • پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 44 ڈگری کو چھو گیا
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان