data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب جا پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت 57 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ سورج کی تپش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر میں پارہ 49.

5 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ جسمانی طور پر 53 ڈگری کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں درجہ حرارت 46 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت کی شدت 57 ڈگری تک جا پہنچی، بہاولپور میں اگرچہ تھرمامیٹر 45 ڈگری پر رکا رہا، مگر گرمی کی شدت 56 ڈگری جیسی محسوس کی گئی۔ لاڑکانہ میں 44 ڈگری کے درجہ حرارت کے ساتھ جسم پر پڑنے والی حدت 51 ڈگری جیسی محسوس ہوئی۔

دیگر شہروں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں۔ سبی میں 46، فیصل آباد میں 45، لاہور میں 46 اور ملتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں بھی گرمی نے 43.5 ڈگری کی حد چھو لی۔ مظفرآباد میں پارہ 40.5 ڈگری تک پہنچا جبکہ نسبتاً بہتر موسم والے کراچی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 33.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 14 جون تک ہیٹ ویو کے برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، عوام کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرمی کی کی شدت

پڑھیں:

فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا

جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔

رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل