کراچی میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت کیا رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی:
شیر قائد میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق پیر کو شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، صبح کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔