حماس کو جڑ سے ختم کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اگرچہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثوں کی نئی تجاویز پر غور کر رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ا دارےکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔
واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے ساتھ طےشدہ بات چیت سے ایک ہفتہ قبل انہوں نے حماس کو اس کی بنیاد تک تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ قطر اور مصر کی ثالثی میں پیش کی گئی تجاویز پر ’بات چیت کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 21 ماہ سے جاری جنگ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی ہے جہاں 20 لاکھ سے زائد افراد کے لیے سنگین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
غزہ کی سول ڈیفینس ایجنسی کا کہنا ہے کہ بدھ کو اسرائیلی فورسز نے 47 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غزہ کے شمال میں واقع انڈونیشیا کے ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان بھی شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے منگل کو یہ کہا تھا کہ اسرائیل نے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے اور انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ 60 دن کی جنگ بندی کو قبول کرے۔
حماس نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ تازہ ترین تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کا مقصد ’ایک ایسے معاہدے پر پہنچنا ہے جو جارحیت کے خاتمے، غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلاء اور غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کی فوری مدد کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔
غزہ کی شمالی سرحد کے قریب اشکیلون شہر میں اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ’ہم اپنے تمام یرغمالیوں کو آزاد کر دیں گے، اور ہم حماس کو ختم کر دیں گے۔ یہ مزید نہیں ہو گا۔‘
اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ غزہ میں جنگ ختم کرنے اور وہاں یرغمال بنائے گئے افراد کی واپسی کے لیے معاہدہ کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔
ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، گیڈیون سار نے کہا کہ ’ہم یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ہم نے (امریکی) خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی تجاویز کو قبول کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ مثبت اشارے موجود ہیں۔ میں اس سے زیادہ ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا، لیکن ہمارا مقصد ہے کہ جلد از جلد بات چیت شروع کی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم حماس کو کے لیے کہا کہ غزہ کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورے کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزرا، اعلی سرکاری حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے،پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں،وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،دونوں رہنما تجارت کے فروغ، باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کریں گے،دونوں ممالک میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جب کہ دوطرفہ معاہدوں سے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبعیت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع امریکی صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں: شہباز شریف فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی ملائیشیا نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہارکردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم